کورونا وائرس کے وار جاری ہیں۔ ملک میں مزید 33 افراد جان سے گئے۔
ملک بھر میں کورونا کے 2 ہزار 400 نئے کیسز سامنے آئے۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز مثبت کیسز کی شرح 4.92 فیصد رہی۔ چوبیس گھنٹوں میں وائرس سے 33 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
محکمہ صحت کے مطابق پانچ شہروں میں کورونا کی شرح 10 فیصد سے رائد رہی۔ گزشتہ روز کورونا کی سب سے زیادہ شرح اسکردو میں 37.50 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ مردان میں شرح 23.8 ،مظفرآباد میں 13.38 ،حیدر آباد میں 11.6 جبکہ گلگت میں کیسز مثبت آنے کی شرح دس فیصد رہی۔ پشاور میں مثبت کیسز کی شرح 9.1 ، میرپور میں9.6 ، کراچی میں 9.8 جبکہ لاہور میں 4.6 فیصد شرح ریکارڈ کی گئی۔
جڑواں شہروں میں کورونا کیسز میں نمایاں کمی آنے لگی۔ گزشتہ روز راولپنڈی میں کیسز کی شرح 2.88 فیصد جبکہ اسلام آباد میں 2 فیصد رہی۔