ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

261

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 1500 روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونا 1500 روپے مہنگا ہوگیا ہے جس کےبعد ایک تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 21 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

علاوہ ازیں 10 گرام سونا 1286 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 89 ہزار 472 روپے کا ہوگیا ہے، عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 1990 ڈالر فی اونس برقرار ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.