محکمہ ریلوے نے کرایوں میں کئی گنا اضافہ کردیا، نوٹیفکیشن جاری
لاہور: محکمہ ریلوے نے کرایوں میں کئی گنا اضافہ کردیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق خیبر میل لاہور سے کراچی اے سی سلیپر کا کرایہ 11 ہزار روپے کردیا گیا ہے، خیبر میل اے سی بزنس کا کرایہ 8 ہزار روپےکردیا گیا ہے جب کہ خیبر میل اے سی اسٹینڈرڈ کا کرایہ 4200 سے بڑھا کر 7 ہزار روپےکردیا گیا ہے، خیبر میل اکانومی کلاس کا کرایہ 3 ہزار روپےکردیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ قراقرم ایکسپریس کا لاہور سےکراچی اکانومی کلاس کا کرایہ 3ہزار روپے کردیا گیا ہے، قراقرم ایکسپریس اے سی بزنس کا کرایہ 9 ہزار روپے اور اے سی اسٹینڈرڈ کا کرایہ 8 ہزارروپےکر دیا گیا ہے۔
کراچی ایکسپریس کا لاہور سےکراچی اے سی سلیپرکلاس کا کرایہ 9 ہزارروپےکردیا گیا ہے،کراچی ایکسپریس اے سی بزنس کا کرایہ 5 ہزار 700 سے بڑھا کر 7ہزار روپےکردیا گیا، کراچی ایکسریس اے سی اسٹینڈرڈ کلاس کا کرایہ 4ہزار 150سے بڑھا کر 5 ہزار روپے جب کہ کراچی ایکسپریس اکانومی کلاس کا کرایہ 3 ہزار روپے کردیا گیا ہے۔
لاہور سے کراچی جانے والی رحمان بابا ایکسپریس اے سی بزنس کا کرایہ 9 ہزار روپے ہوگیا ہے، رحمان بابا اے سی اسٹینڈرڈکا کرایہ بڑھا کر 8 ہزار روپےکردیا گیا، رحمان بابا ٹرین کی اکانومی کلاس کا کرایہ بڑھا کر 3ہزار روپےکر دیا گیا۔
دنیا میں ٹرین کے مختصر ترین سفر کا دورانیہ دنگ کردے گا
لاہور سےکراچی پاک بزنس ایکسپریس میں اے سی بزنس کلاس کا کرایہ 7ہزار روپے کردیا گیا ہے، پاک بزنس ایکسپریس اے سی اسٹینڈرڈ کا کرایہ 5 ہزار اور اکانومی کلاس کا کرایہ 3 ہزار روپے کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ریلوے کے نئے کرایوں کا اطلاق فوری طور پر نافذ العمل ہوگا، لاہور سےکراچی کے لیے ٹرین آپریشن 5 اکتوبر سے بحال ہوگا۔