متحدہ عرب امارات نے نیا سوشل سپورٹ پروگرام شروع کردیا
متحدہ عرب امارات نے نیا سوشل سپورٹ پروگرام شروع کیا ہے۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس سماجی امدادی پروگرام کے تحت ملازمت سے محروم افراد کو ماہانہ رقم ملے گی۔
سوشل سپورٹ اسکیم جنوری 2023 سے نافذ کی جائے گی۔ اسکیم نہ صرف اماراتی شہریوں بلکہ غیر ملکیوں کیلئے بھی ہوگی۔ اسکیم کے تحت ملازمین کو 40 سے 100 درہم کی انشورنس پالیسی لینا پڑے گی۔
نئے سوشل سپورٹ پروگرام کا حصول رضاکارانہ ہوگا۔ ملازمین اپنی مرضی سے زیادہ بڑی رقم کی انشورنس پالیسی بھی لے سکیں گے۔
پروگرام کے تحت ملازمین ہر ماہ اپنی بنیادی تنخواہ کا 60 فیصد وصول کرسکیں گے۔ ملازمت سے محروم افراد کچھ ماہ تک زیادہ سے زیادہ 20 ہزار درہم وصول کرسکیں گے۔