دبئی میں دنیا کے سب سے بڑے چاکلیٹ شو کا میلہ سج گیا، جہاں ماڈلز نے بھی چاکلیٹس سے بنے خوبصورت لباس زیب تن کیے۔
متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں دنیا کے سب سے بڑے دبئی فیئر چاکلیٹ شو کا انعقاد کیا گیا ہے جس نے چاکلیٹ اور پیسٹری کے شوقین افراد کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی ہے۔
چاکلیٹ شو کا انعقاد پیرس کے ’سیلون آف چاکلیٹ‘ نامی ادارے نے کیا، جس میں شامل ماڈلز نے چاکلیٹ سے بنے خوبصورت اور دیدہ زیب لباس پہن کر ریمپ کر حسن کے جلوے بکھیرے۔
دبئی میں منعقد چاکلیٹ شو میں 50 نمائش کنندگان اور پیسٹری بنانے والے تیس ورلڈ کلاس شیفس اور چاکلیٹ کھانے کے شوقین ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
اس سے قبل عالمی چاکلیٹ شو نیویارک، ٹوکیو، لندن، برسلز، کلون، ماسکو، شنگائی، زیورخ اور بیروت سمیت کئی ممالک میں منعقد ہوچکا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اماراتی ریاست دبئی مشرق وسطیٰ کا دوسرا شہر ہے جہاں چاکلیٹ شو کا میلہ سجا ہے۔