لاہور آرٹس کونسل الحمراء میں عید الفطر2022پر ہونے والے کمرشل ڈراموں (ایک سپیل،16دن) کی نیلامی کا عمل مکمل کر لیا گیا

354

اہور 05اپریل:لاہور آرٹس کونسل الحمراء میں عید الفطر2022پر ہونے والے کمرشل ڈراموں (ایک سپیل،16دن) کی نیلامی کا عمل مکمل کر لیا گیا۔ ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمراء ذوالفقار علی زلفی نے اپنی زیر نگرانی تمام عمل کو نہایت صاف و شفاف انداز میں مکمل کروایا۔تفصیلا ت کے مطابق الحمراء ہال نمبر ایک مال کمپلیکس کی سب سے زیادہ بولی پروڈیوسر ملک محمد علی نے 1925000/-دی۔الحمراء ہال نمبر دو مال کمپلیکس کی سب سے زیادہ بولی پروڈیوسر ملک محمد علی نے 935000/-دی۔

اس نیلامی کی بولی کے عمل کے موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن آفتاب احمد انصاری،ڈپٹی ڈائریکٹر کلچرل کمپلیکس نوید الحسن بخاری،ڈپٹی ڈائریکٹر لابریئری اینڈ آرکائیوز محمد عارف، ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز صبح صادق،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن خرم نویل اور اکاؤنٹ آفیسر مظہر اقبال، اسسٹنٹ پروگرام محمود یعقوب بھی موجود تھے۔ الحمراء ہال نمبر ایک قذافی سٹیڈیم کی سب سے زیادہ بولی ڈرامہ پروڈیوسر خالد بٹ نے 1810000/-دی۔الحمراء ہال نمبر دو قذافی سٹیڈیم کی سب سے زیادہ بولی پروڈیوسر ملک محمد علی نے 820000/-دی-

Leave A Reply

Your email address will not be published.