ق لیگ نے حکومت سے پیٹرول کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کردیا

139

حکومت کی اتحادی جماعت ق لیگ نے حکومت سے پیٹرول کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ فی الفور واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔

مسلم لیگ ق کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بدھ کے روز مرکزی سیکرٹری جنرل طارق بشیر چیمہ کی زیرصدارت ہوا جس میں اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی، وفاقی وزیر آبی وسائل مونس الٰہی، سینیٹر کامل علی آغا شریک ہوئے۔

اس کے علاوہ  ارکان قومی اسمبلی سالک حسین، حسین الٰہی، مسز فرخ خان، صوبائی وزراء حافظ عمار یاسر، باؤ رضوان، ارکان پنجاب اسمبلی ساجد احمد خان بھٹی، عبداللہ یوسف وڑائچ، ڈاکٹر محمد افضل، احسان الحق چوہدری، شجاعت نواز اجنالہ اور خدیجہ عمر اجلاس نے شرکت کی۔ 

Leave A Reply

Your email address will not be published.