قطر میں ہونے والا فٹبال ورلڈ کپ اسٹار فٹبالر لیونل میسی کے کیریئر کا آخری ورلڈکپ ہوگا

338

رواں سال قطر میں ہونے والا فٹبال ورلڈ کپ ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی کے کیریئر کا آخری ورلڈکپ ہوگا۔

اس بات کی تصدیق اسٹار فٹبالر نے خود اپنے ایک بیان میں کی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیائے فٹبال کے معروف کھلاڑی لیونل میسی رواں سال نومبر میں ہونے والا اپنا آخری فٹبال ورلڈکپ کھیلیں گے۔

ارجنٹائن کے میڈیا سے بات کرتے ہوئے 35 سالہ میسی نے کہا کہ’ یقیناً یہ میرا آخری ورلڈ کپ ہے، میں جسمانی طور پر اچھا محسوس کر رہا ہوں، میں اس سال اچھا پری سیزن کھیلنے میں کامیاب رہا،جو میں پچھلے سال نہیں کر سکا تھا’۔

میسی کے آنسو والا ٹشو پیپرفروخت کیلیے پیش، قیمت جان کر دنگ رہ جائیں گے

یاد رہے کہ میسی نے 2016 میں انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا لیکن جلد ہی انہوں نے اپنے فیصلے کو واپس لے لیا تھا۔

میسی نے 2005 میں انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کیا تھا اور اس کے بعد سے انہوں نے ارجنٹائن کے لیے 164میچز کھیلے اور 90 گولز کیے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.