قصور:2 ڈکیت گینگ کے 6 ارکان گرفتار

444

قصور۔ ڈی پی او طارق عزیز سندھو کی خصوصی ہدایات پر تھانہ صدر پھولنگر پولیس کی کاروائی

ہاؤس ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث 2 ڈکیت گینگ کے 6 ارکان گرفتار-

ملزمان کے قبضہ سے نقدی ایک لاکھ 85 ہزار روپے، موبائل فون اور اسلحہ برآمد-

ملزمان ملتان روڈ اور لنک روڈ پر راہگیروں سے نقدی اور موبائل فون چھیننے کی وارداتیں کرتے تھے-

ملزمان کی گرفتاری کیلئے ڈی ایس پی پتوکی کی سربراہی میں ایس ایچ او صدر پھولنگر محمد یاسر پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دی گئیں-

پولیس ٹیموں نے جدید اور سائنٹیفک بنیادوں پر کام کرتے ہوئے دونوں گینگ کو ٹریس کر کے گرفتار کیا-

ملزمان نے دوران تفتیش پھولنگر اور اسکے گردونواح میں درجن کے قریب وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے-

ڈی پی او طارق عزیز سندھو نے اچھی کارکردگی پر تھانہ صدر پھولنگر پولیس کو شاباش دی-

Leave A Reply

Your email address will not be published.