فیس بک کا مقبول فیچر واٹس ایپ پر متعارف کرانے کی تیاری

132

پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی ایپلی کیشن واٹس ایپ نے ہمیشہ کی طرح اس بار بھی صارفین کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے جدید فیچر  پر کام شروع کر دیا ہے۔

واٹس ایپ بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ جلد ہی ‘کور فوٹوز’ کا آپشن بیٹا ورژن استعمال کرنے والے صارفین کے لیے متعارف کروائے گا جس کے تحت پروفائل پر کور فوٹو لگائی جا سکے گی۔

یہ فیچر سوشل میڈیا ایپس فیس بک اور ٹوئٹر پر کافی سال پہلے متعارف کرایا گیا تھا البتہ اب واٹس ایپ نے اس پر کام شروع کردیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.