سعودی عرب نےغیرملکی عمرہ زائرین کیلئے پی سی آر ٹیسٹ اورکورونا ویکسین سرٹیفکیٹ کی شرط ختم کردی

339

سعودی عرب نے غیر ملکی عمرہ زائرین کے لیے عائدکورونا پابندیاں تقریباً ختم کردیں۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے غیر ملکی عمرہ زائرین کے لیے پی سی آر ٹیسٹ اور ویکسین سرٹیفکیٹ کی شرط ختم کردی ہے۔

عمرہ زائرین کے لیے سعودی عرب آنے سے قبل ریپڈکورونا ٹیسٹ کی پابندی بھی ختم کردی گئی ہے۔

ویڈیو: خانہ کعبہ کے اطراف سے رکاوٹیں ہٹانے اور زائرین کے کعبہ کو بوسہ دینے کے مناظر

تاہم غیر ملکی عمرہ زائرین کے لیےکورونا میڈیکل انشورنس اسکیم حاصل کرنا ضروری قرار دیا گیا ہے۔

گزشتہ روز خانہ کعبہ کے اطراف سے حفاظتی رکاوٹیں بھی ہٹا دی گئی تھیں جس کے بعد اب زائرین حجرِ اسود کو بھی بوسہ دے سکیں گے۔رپورٹس کے مطابق اب زائرین حطیم میں نوافل بھی ادا کرسکیں گے۔

سربراہ حرمین شریفین انتظامیہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس کے مطابق ایوان شاہی نے خانہ کعبہ کے اطراف سے رکاوٹیں ہٹانے کی منظوری دی۔

خیال رہے کہ کورونا وبا کے باعث حفاظتی انتظامات کے تحت خانہ کعبہ کے اطراف عارضی بیریئرز لگا دیے گئے تھے جو اب ہٹا دیے گئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.