عالیہ بھٹ کے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں دلکش جلوے

247

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ کے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں دلکش جلوںے دیکھ کر مداح حیران رہ گئے۔ 

عالیہ بھٹ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر دوحہ میں ہونے والی جیولری اور گھڑیوں کی نمائش کی تقریب سے اپنی چند خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں۔

اُنہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’کچھ فرینچ فرائز پوہا کے ساتھ دوحہ میں ایک خوبصورت دن۔‘

ان تصاویر میں عالیہ بھٹ کو ایک خوبصورت سفید پینٹ سوٹ کے ساتھ ایک شاندار زمرد کا ہار، ہیرے کی بالیاں اور دو خوبصورت انگوٹھیاں پہنے دیکھا جاسکتا ہے۔

اُنہوں نے اپنے خوبصورت جوڑے کے ساتھ بلیک پیپ۔ٹو ہائی ہیلز پہننے کا انتخاب کیا۔

عالیہ بھٹ کی اس پوسٹ کو انسٹاگرام پر اب تک 2 کروڑ 86 لاکھ لوگوں نے لائیک کیا ہے۔

جبکہ مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.