عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ کی فلم ’روکی اور رانی کی پریم کہانی‘کب ریلیز ہوگی

212

ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ کی نئی فلم ’روکی اور رانی کی پریم کہانی‘ اگلے سال 10 فروری کو ریلیز کی جائے گی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق عالیہ بھٹ کے مداحوں کو ان کی شادی کے بعد اب نئی فلم کا بے صبری سے انتظار ہے جس کی ریلیز کی تاریخ منظر عام پر آگئی۔ پروجیکٹ کے ہدایت کار کرن جوہر نے اعلان کیا ہے ’روکی اور رانی کی پریم کہانی‘ دس فروری 2023 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی، فلم میں رنویر سنگھ بھی مرکزی کردار کے طور پر جلوے بکھیریں گے۔

فلم ساز کرن جوہر نے ریلیز کی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالیہ بھٹ باکس آفس کی مہارانی ہیں۔

خیال رہے کہ عالیہ بھٹ 14 اپریل کو رنبیر کپور سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، شادی کی تقریب سے چند ہفتوں قبل ہی اداکارہ میڈیا سے دور ہوگئی تھیں، ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک ہی بار دلہن بننے کے بعد ہی فوٹوگرافرز کا سامنا کریں گی۔

تاہم اب وہ پھر سے فلم سیٹ پر آچکی ہیں اور رنویر سنگھ کے ساتھ اپنے نئے پروجیکٹ پر کام کررہی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.