شیخوپورہ نارنگ منڈی میں گزشتہ روز 8 افراد کے قتل کے معاملے میں معطل ایس ایچ او سمیت 5 اہلکاروں کو گرفتار
شیخوپورہ کے علاقے نارنگ منڈی میں گزشتہ روز 8 افراد کے قتل کے معاملہے پر معطل ایس ایچ او سمیت 5 اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان کے مطابق غفلت پر ایس ایچ او نارنگ منڈی کو پہلے ہی معطل کردیا گیا تھا تاہم اب ایس ایچ او سمیت 5 اہلکاروں کو مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا گیا ہے۔
شیخوپورہ میں سوتے ہوئے 8 افراد کلہاڑی کے وار سے قتل
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار اہلکاروں میں ایس ایچ او نارنگ انسپکٹر عبدالوہاب، اے ایس آئی محمد لطیف، مشتاق احمد، محمد رفیع اور محرر عمار الحسن شامل ہیں
ترجمان نے بتایا کہ آر پی او شیخوپورہ کی انکوائری رپورٹ میں پولیس کی سنگین غفلت ثابت ہوئی ہے اور رپورٹ کے مطابق مقامی افراد نے ملزم کے لوگوں کو زخمی کرنے کی چند روز قبل اطلاع دی تھی تاہم تھانہ نارنگ کے عملے نے ملزم کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں شیخوپورہ میں 8 افراد کو سوتے ہوئے کلہاڑیوں کے وار سے قتل کر دیا گیا تھا۔ ملزم نے شیخوپورہ کے نواحی گاؤں ہیچڑ میں 8 افراد کو مختلف مقامات پر کلہاڑی کے وار کرکے اس وقت قتل کیا گیا جب وہ سو رہے تھے۔