شوہر نے کھانے میں مسلسل نوڈلز دینے پر بیوی کو طلاق دے دی
پڑوسی ملک بھارت میں ناراض شوہر نے کھانے میں مسلسل نوڈلز دینے پر بیوی کو طلاق دے دی۔
تصور کریں کہ اگر آپ کو دن میں تین بار نوڈلز کھانا پڑے۔ یہ کچھ لوگوں کے لیے خواب کی طرح لگ سکتا ہے لیکن بھارت کے ایک جوڑے کے لیے یہ طلاق کے لیے دائر کرنے کی وجہ بن گیا۔
بھارتی ریاست کرناٹک میں ایک خاتون اپنے شوہر کو روزانہ ناشتے، دوپہر کے کھانے اور رات کے کھانے میں نوڈلز پیش کرتی تھی اور جب اس شخص کو پتہ چلا کہ اس کی بیوی نوڈلز کے علاوہ کچھ بھی نہیں پکا سکتی تو اس نے الگ ہونے کا فیصلہ کیا۔
یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج ایم ایل رگھوناتھ ایک تقریب میں ان مسائل کے بارے میں بات کر رہے تھے جن پر شادی شدہ جوڑوں نے طلاق کی درخواست کی۔
پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کے جج ایم ایل رگھوناتھ نے بتایا کہ نوڈلز کھلانے کے بعد طلاق کا معاملہ بلاری ڈسٹرکٹ کورٹ میں پیش آیا جہاں شوہر نے عدالت کو بتایا کہ بیوی کو نہیں معلوم کہ کھانا کیسے بنایا جاتا ہے۔ صبح کا ناشتہ، دوپہر کا کھانا اور رات کا کھانا صرف نوڈلز۔
شوہر نے عدالت کو بتایا کہ میری بیوی بازار سے روزمرہ کی ضروریات کے بجائے صرف نوڈلز خریدتی تھی اور دن میں تین بار نوڈلز دیتی تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت نے جوڑے میں صلح کرانے کی کوشش کی لیکن دونوں نے الگ الگ راستے اختیار کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔