شوکت مرزیوف ایک بار پھر بھاری اکثریت کے ساتھ ازبکستان کے صدر منتخب
تاشقند۔(اے پی پی):شوکت مرزیوف ایک بار پھر بھاری اکثریت کے ساتھ ازبکستان کے صدر منتخب ہو گئے۔ ازبکستان کے سنٹرل الیکشن کمیشن کے اعلان کے مطابق 9 جولائی کو منعقد ہونے والے انتخابات میں شوکت مرزیوف نے ابتدائی نتائج کے مطابق 87.1 فیصد ووٹ حاصل کئے۔ صدارتی انتخاب میں ووٹرز کی بڑی تعداد نے جوش و خروش سے حصہ لیا ۔
ازبکستان کے سنٹرل الیکشن کمیشن کے مطابق شوکت مرزیوف کے حریف پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار الوگ بیک انویاتوف نے 4.2 فیصد ، سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار روباخون محمدووا نے 4.43 فیصد اور ایکو پارٹی کے امیدوار عبدالشکور حمزیوف نے 3.74 فیصد ووٹ حاصل کئے ۔ بھاری اکثریت سے کامیابی ازبک عوام کے شوکت مرزیوف کی قیادت اور وژن پر مکمل اعتماد کی عکاس ہے۔