شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں جھڑپ کے دوران 2 دہشت گرد جہنم واصل:آئی ایس پی آر

405

راولپنڈی ۔(اے پی پی):شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں جھڑپ کے دوران 2 دہشت گرد جہنم واصل ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے جوانوں اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔ جس کے نتیجے میں ایک دہشتگرد مارا گیا جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔ان دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ مارا گیا دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے قتل میں بھی سرگرم رہا۔

علاقے کے مقامی لوگوں نے آپریشن کو سراہا اور علاقے سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.