موسم گرما کے لیے بہترین مصالحے کون سے ہیں؟
شدید گرمی آپ کے ہاضمے کو سست کر سکتی ہے اور توانائی کی سطح کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔ آپ کے جسم اور دماغ کے لیے گرم مہینوں میں اپنے جسم کو ٹھنڈا رکھنا ضروری ہے۔
گرمیوں میں اپنے کھانے میں کچھ مسالے شامل کرنا آپ کے نظام ہاضمہ اور جسم کے درجہ حرارت کے لیے حیرت انگیز کام کر سکتا ہے۔ اگرچہ دھنیا سوزش سے لڑنے میں مدد کرسکتا ہے، سونف کے بیج ہاضمے کو بہتر بناتے ہیں۔ پودینہ جسم کے درجہ حرارت کو کم کرتا ہے جبکہ زیرہ تیزابیت کا مقابلہ کر سکتا ہے۔
اگرچہ تمام مسالے گرمیوں کے لیے نہیں ہیں، مثال کے طور پر گرم موسم میں سرخ مرچ پاؤڈر سے پرہیز کرنا چاہیے کیونکہ یہ جسم کا درجہ حرارت بڑھا سکتا ہے اور پیٹ میں جلن کا باعث بن سکتا ہے۔ دوسری طرف ادرک سینے کی جلن اور پیٹ کے دیگر مسائل کا باعث بن سکتی ہے۔
یہاں ماہرین غذائیت نے گرمیوں کے موسم کے لیے بہترین اور بدترین مسالوں کے بارے میں بات کی۔
موسم گرما کیلئے بہترین مسالے:
دھنیا:
اس میں ڈائیفوریٹک خصوصیات ہیں جو اندرونی درجہ حرارت کو کم کرتی ہیں، یہ ناصرف جسم کو اضافی گرمی اور زہریلے مادوں سے نجات دلانے میں مدد کرتا ہے بلکہ نظام ہاضمہ کو بھی پُرسکون کرتا ہے اور سوزش سے لڑتا ہے۔
سونف:
سونف ایک مشہور ماؤتھ فریشنر بھی ہے۔ اس کی ٹھنڈک کی خصوصیات آنتوں کو متحرک کرنے میں مدد کرتی ہیں جس سے اچھے ہاضمے کو فروغ ملتا ہے، یہ وٹامن سی کا بھی بہترین ذریعہ ہے۔
زیرہ:
یہ مسالا ناصرف کھانے کی خوشبو کو بڑھاتا ہے بلکہ جسم کے درجہ حرارت کو بھی کنٹرول کرتا ہے۔ یہ ایک لذیذ مسالہ ہے جو پیٹ کے مسائل کا علاج ہے۔ یہ شدید گرمی میں آپ کے جسم کو تر و تازہ کرتا ہے۔
پودینہ:
یہ مینتھول کے لیے ایک اہم جُز ہے جو ٹھنڈک کا احساس فراہم کرتا ہے، یہ بدہضمی کو بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے، تیزابیت اور گیسٹرائٹس سے متعلق سینے کے درد کو دور کرتا ہے۔
موسم گرما کیلئے بدترین مسالے:
سرخ مرچ پاؤڈر:
سرخ مرچ پاؤڈر اگر زیادہ مقدار میں لیا جائے تو یہ پیٹ، گلے اور سینے میں جلن کا باعث بنتا ہے، یہ جسم کا درجہ حرارت بھی بڑھا سکتا ہے۔
لہسن:
لہسن کے وزن میں کمی، بھوک کو کنٹرول کرنے اور میٹابولزم کو بڑھانے سے بہت سے فوائد ہیں۔ تاہم، سردیوں کے موسم میں اس کا زیادہ استعمال کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے اور صرف گرمیوں میں تھوڑا سا استعمال کریں کیونکہ یہ جسم کے درجہ حرارت کو بڑھاتا ہے۔ یہ سانس کی بدبو، تیزابیت اور خون بہنے کا خطرہ بڑھنے کا سبب بھی بن سکتا ہے۔
ادرک:
ادرک کا ذائقہ مضبوط ہوتا ہے اور گرمیوں میں اس کا زیادہ استعمال نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ اگر زیادہ مقدار میں لیا جائے تو یہ سینے کی جلن اور پیٹ کے دیگر مسائل کا سبب بن سکتا ہے۔