شاہین شاہ آفریدی کا آئی ایل ٹی کی ٹیم ڈیزرٹ وائپرز کے ساتھ معاہدہ ہو گیا

72

لاہور: شاہین شاہ آفریدی کا آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کی فرنچائز ڈیزرٹ وائپرز کے ساتھ 3سال کا معاہدہ ہو گیا ہے۔

پیسر شاہین آفریدی کا کہنا ہے کہ ڈیزرٹ وائپرز کا حصہ بن کر پرجوش ہوں، یو اے ای میں پاکستانی شائقین کی بہت بڑی تعداد موجود ہے، امید ہے کہ میری ٹیم کو بھی وہاں بھرپور سپورٹ ملے گی۔

یاد رہے کہ ڈیزرٹ وائپرز گزشتہ آئی ایل ٹی ٹوئنٹی میں رنرز اپ اور دوسرے ایڈیشن کیلیے شاہین شاہ آفریدی کی خدمات حاصل کرنے کیلیے بیتاب تھے، لیگ آئندہ سال جنوری میں شائقین کی توجہ کا مرکز بنے گی۔

وائپرز کے ڈائریکٹر کرکٹ ٹام موڈی کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی شاندار بولر ہیں، پیسر کسی بھی ٹیم کی ٹاپ آرڈر کو تباہ کرنے کی حیران کن صلاحیت رکھتے ہیں، قیادت مین ان کا تجربہ بھی کار آمد ثابت ہوسکتا ہے،ڈیزرٹ وائپرز کو اسکواڈ کو ان کی موجودگی سے بڑی تقویت ملے گی۔

یاد رہے کہ سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کے دور میں پاکستانی کرکٹرز کو اماراتی لیگ میں شرکت کیلیے این اوسی نہیں دیے گئے تھے۔

آئی ایل ٹی امارات لیگ ٹوئنٹی ٹویٹس شاہین شاہ آفریدی معاہدہ ڈیزرٹ وائپرز

Leave A Reply

Your email address will not be published.