شادی سے قبل بیوی کی سگریٹ نوشی کی عادت کا سن کر شوہر نےطلاق دیدی

379

سعودی عرب میں ایک شخص نے مبینہ طور پر اپنی بیوی کو یہ جاننے کے بعد طلاق دے دی  کہ وہ شادی سے پہلے سگریٹ نوشی کرتی تھی۔

عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایک سعودی شہری نے گزشتہ ہفتے اپنے وکیل کو بتایا کہ وہ اپنی بیوی سے علیحدگی اختیار کرنا چاہتا ہے کیونکہ اسے خدشہ ہے کہ وہ دوبارہ سگریٹ نوشی شروع کر سکتی ہے۔

رپورٹس کے مطابق شوہر نے مزید کہا کہ چونکہ اس بات کی کوئی گارنٹی نہیں کہ میری بیوی دوبارہ سگریٹ نوشی شروع نہیں کرے گی جبکہ اس کی  یہ عادت میری سماجی حیثیت کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق وکیل نے بتایا کہ بیوی نے اپنے شوہر کے سامنے اعتراف کیا  کہ وہ شادی سے قبل سگریٹ نوشی کرتی تھی لیکن شادی کے بعد یہ عادت چھوڑ دی تھی۔

شوہر کا مؤقف ہے کہ اسے سگریٹ پینے والی خواتین پسند نہیں ہیں لہٰذا اس نے بیوی کو طلاق  دینے کے لیے درخواست دائر کردی تھی۔

تاہم عدالت نے شوہر کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے  بیوی کو ہدایت کی کہ وہ جہیز واپس کرے جو اسے شادی کے وقت اپنے شوہر سے ملا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.