سی ٹی ڈی پنجاب کی کارروائی، 3مبینہ دہشت گرد گرفتار

567

لاہور: کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی) پنجاب نے کارروائی کر کے کالعدم تنظیموں کے3مبینہ دہشت گردوں کوگرفتار کر لیا۔

ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی پنجاب نے آئی جی پنجاب کی ہدایات پرکسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کے لیے خفیہ اطلاعات پر صوبہ بھر کے مختلف اضلاع میں 34آپریشنزکیے‘ جس میں 34 مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کے دوران مختلف کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے3 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرکر کے ان کے قبضہ سے اسلحہ‘ دھماکہ خیز و دیگر ممنوعہ مواد برآمد کر لیا گیا۔

گرفتار دہشت گردوں میں کالعدم تنظیم تحرک طالبان پاکستان کے دو ارکان محمداور ارشاد الحق‘سپاہ صحابہ پاکستان کا ایک کارکن محمد ارشد صدیقی شامل ہیں۔ترجمان نے کہاکہ دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکہ خیز 390 گرام، ڈیٹونیٹرز 4، حفاظتی فیوز 8 فٹ،کالعدم تنظیم کی 12 رسید کتابیں، کالعدم تنظیم کے 18 اسٹیکرز،2 موبائل فون اور18540روپے نقد برآمد کر لیے گئے ہیں۔

ترجمان نے کہاکہ گرفتار دہشت گردوں نے صوبہ بھر میں تخریب کاری کا منصوبہ بنا رکھا تھا اور وہ اہم تنصیبات،دہشتگردانہ کاروائی اور مذہبی مقامات کو ٹارگٹ کرنا چاہتے تھے‘پولیس نے گرفتار مبینہ دہشت گردوں کے خلاف راولپنڈی اور گوجرانوالہ میں 3مقدمات درج کر کے ان کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

ترجمان نے مزید کہاکہ رواں ہفتے کے دوران سی ٹی ڈی پنجاب نے مقامی پولیس اور سیکورٹی اداروں کی مدد سے صوبہ بھر میں مختلف شہروں میں 471 کومبنگ آپریشنز کئے گئے‘ان کومبنگ آپریشنز کے دوران23381 افراد کو چیک کیا گیا،99 مشتبہ افراد گرفتار75 ایف آئی آر درج جبکہ 52 بازیابیاں کی گئیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ پنجاب پوری مستعدی سے محفوظ پنجاب کے اپنے ہدف پر عمل پیرا ہے اور دہشت گردوں اور ریاست دشمن عناصر کو سلاخوں کے پیچھے پہنچانے کی کوششوں میں کوئی کسر نہیں چھوڑے جائے گی‘ دہشت گردی سے متعلق کسی بھی معلومات کی صورت میں کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی ہیلپ لائن 0800-11111 پر کال کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.