سکھر حیدرآباد موٹر وے مبینہ کرپشن: ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز تاشفین عالم معطل

297

سکھر حیدرآباد موٹر وے کی تعمیر کے لیے زمین کی خریداری میں ایک اور مبینہ کرپشن سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے ڈی سی نوشہرو فیروز کو 1500 ایکڑ زمین کی خریداری کے لیے 3 ارب 61 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کیے ، جاری کردہ فنڈ کے استعمال میں قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی گئی۔

ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز تاشفین عالم گزشتہ 4 روز سے غائب ہیں جس پر انہیں معطل کردیا گیا ہے۔

چیف سیکرٹری سندھ کا کہنا ہے کہ انکوائری کے لیے تین رکنی کمیٹی بنا دی ، جس کی رپورٹ آنے کے بعد پتا چلے گا کرپشن کیسے کی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.