سکھر حیدرآباد موٹروے منصوبے میں سوا دو ارب روپے کی مبینہ کرپشن کیس میں نیا موڑ آ گیا۔
رپورٹس کے مطابق مبینہ کرپشن کیس میں گرفتار ڈپٹی کمشنر کے ڈرائیور نے انکشاف کیا ہے کہ اس نے کیش تین گاڑیوں میں ساہیوال کے گاؤں میردار میں ڈپٹی کمشنر کے گھر پہنچایا۔
اس نے مزید بتایا کہ گاڑیوں پر پولیس گارڈ بھی متعین تھے،ڈرائیور کے انکشاف کے بعد ڈی سی کے مزید 2 پولیس گارڈ بھی حراست میں لے لیے گئے۔
واضح رہے کہ سکھرحیدرآباد 300 کلو میٹر سےزائد موٹروے منصوبے کے فنڈز میں 2 ارب سے زائد روپے کی مبینہ کرپشن کے مقدمے میں نامزد مرکزی ملزم اسسٹنٹ کمشنر منصور عباسی اور ڈپٹی بینک منیجر تابش شاہ کو اب تک گرفتار نہ کیا جاسکا جبکہ مرکزی ملزم منصور عباسی اور اسلم پیرزادہ نے حفاظتی ضمانت کرالی۔