سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 48 ہزار کی سطح عبور کر گیا

47

کراچی: دو سال بعد پاکستان اسٹاک یکسچینج کا 100 انڈیکس 48 ہزار کی سطح عبور کر گیا۔

آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز ابتدا سے ہی پی ایس ای 100 انڈیکس میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا اور اس وقت 100 انڈیکس 1041 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 48 ہزار 118 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس کی سطح 20 ماہ کی بلند ترین سطح پر رہی اور انڈیکس کاروباری ہفتے میں 1156 پوائنٹس مثبت رہا

چار روزہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 47 ہزار 77 پر رہا اور کاروباری ہفتے میں انڈیکس 1520 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جب کہ ہفتہ بھر میں ایک ارب 50 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.