سلمان خان کے ساتھ فلم کرنے کاسوچ کر انڈسٹری میں آئی: سارہ خان

145

پاکستانی اداکارہ سارہ خان نے بالی وڈ اسٹار سلمان خان کے  ساتھ فلم کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

بھارتی میڈیا پر ویڈیو انٹرویو کے دوران میزبان نے سارہ خان سے سوال کیا کہ وہ کس بھارتی اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہیں گی اس پر سارہ خان نے سلمان خان کا نام لیا۔

دوران انٹرویو میزبان نے سارہ خان سے سوال کیا کہ آپ جب   انڈسٹری میں آئیں اس وقت  کس اداکار یا اداکارہ کو آئیڈیلائز کیا تھا ؟

سارہ خان نے کہا کہ ایسا نہیں تھا میں کسی کو آئیڈیلائز  کرکے انڈسٹری میں نہیں آئی لیکن میں ایک چیز سوچ کر انڈسٹری میں آئی تھی کہ ایک مرتبہ سلمان خان کے ساتھ فلم ضرور کروں گی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ بھارت میں میرے کئی مداح ہیں، میں بھارت کے ڈرامے نہیں دیکھتی لیکن میرے شوہر  فلک بھارت کے سارے شوز دیکھتے ہیں، وہ انڈین موویز اور ڈراموں کے بہت بڑے فین ہیں۔

سارہ خان  نے مزید کہا کہ بھارتی فلموں کے فین تو سب ہی ہیں، ہم بچپن سے ہی شاہ رخ خان ، سلمان خان ، ریتھک روشن کی فلمیں دیکھتے آرہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.