سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا پاکستان کا دورہ ملتوی کردیا گیا
اسلام آباد: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا پاکستان کا دورہ ملتوی کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق محمد بن سلمان نے 21 نومبر کو پاکستان کا مختصر دورہ کرنا تھا جو کہ اب ملتوی کردیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائےگا۔
سعودی ولی عہد رواں ماہ پاکستان آئیں گے، 4 ارب ڈالرز اضافی بیل آؤٹ پیکج ملنے کی توقع
محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان ملتوی کرنے کی کوئی وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔
اس سے قبل سفارتی ذرائع کا کہنا تھا کہ ولی عہد کے دورے میں پاکستان کو 4.2 ارب ڈالرز اضافی بیل آؤٹ پیکج ملنےکی توقع ہے اور دورے میں سعودی عرب کی پاکستان میں مضبوط سرمایہ کاری متوقع ہے اور متعدد پاک سعودی پیٹرولیم معاہدوں کو آخری شکل دی جا رہی ہے۔
سفارتی ذرائع نے یہ بھی کہا تھا کہ غیر یقینی سیاسی صورتحال میں مزیدخرابی سعودی ولی عہد کے دورے میں رکاوٹ کرسکتی ہے۔