سری لنکا کے خلاف جیت ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، بابراعظم

467

کولمبو: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ سری لنکا کی مشکل کنڈیشنز میں ہمارے بیٹرز سپنرز پر حاوی رہے، نظریں آئندہ وائٹ بال کرکٹ پر مرکوز ہیں۔

جمعرات کو کولمبو ٹیسٹ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں جیت ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، یہاں سپن کو کھیلنا آسان نہیں ہے لیکن ہمارے بیٹرز نے بہت اچھا کھیلا، ہم نے اس سیریز کے لئے کراچی اور لاہور میں بھرپور ٹریننگ کی تھی۔

بابر اعظم نے کہا کہ سیریز میں تمام کھلاڑیوں نے شاندار پرفارم کیا، سب کھلاڑی تعریف کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے بائولرز نے شاندار کارکردگی دکھائی، یہ ایک ٹیم گیم ہے۔ سعود شکیل، آغا سلمان اور عبداللہ شفیق نے دونوں ٹیسٹ میچوں میں شاندار اننگز کھیلی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری نظر آنے والے وائٹ بال میچوں پر ہے، اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جارحانہ بیٹنگ منصوبے کا حصہ تھا، جس پر ہم نے دورہ سے پہلے بات کی تھی، ہم مثبت کرکٹ کھیلنا چاہتے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.