سربیا کےنوواک جوکووچ نےساتویں مرتبہ ومبلڈن چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا

309

سربیا کے ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ نے آسٹریلیا کے نک کیریوس کو شکست دے کر ساتویں مرتبہ ومبلڈن چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا۔

سربیا کے ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ اور نوجوان آسٹریلین پلیئر نک کیریوس کے درمیان ومبلڈن چیمپئن شپ کا فائنل تین گھنٹے تک جاری رہا جس میں جوکووچ نے چار سیٹس کے مقابلے میں کامیابی حاصل کی۔

نک کیریوس نے پہلا سیٹ4-6 سے جیتا، نوواک جوکووچ نے 3-6 سے دوسرا سیٹ جیت کر مقابلہ برابر کیا اور پھر تیسرے سیٹ میں4-6 کی فتح کے ساتھ فائنل میں برتری حاصل کرلی۔

 چوتھے سیٹ میں دونوں کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا جو نوواک جوکووچ نے بھرپور تجربےکا مظاہرہ کرتے ہوئے 6-7 سے جیت لیا اور ساتویں مرتبہ ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ 

یہ ان کے کیریئر کا 21 واں گرینڈ سلیم ٹائٹل ہے ، انہوں نے 20 گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے والے راجر فیڈرر کو اس فہرست میں پیچھے چھوڑ دیا ہے اور اب 22 ٹائٹل جیتنے والے رافیل نڈال کے ریکارڈ سے صرف ایک ٹائٹل کی دوری پر ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.