سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر ایک اور فرد جرم عائد

37

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر جارجیا کے انتخابات میں مداخلت کے الزام پرفرد جرم عائد کر دی گئی۔

ٹرمپ پر سال 2020 کے صدارتی الیکشن میں مداخلت سے متعلق مقدمے پر گرینڈجیوری نے فیصلہ سنایا جس نے پیر کے روز ایک دن کی سماعت کے بعد سابق صدر پر فرد جرم عائد کردی۔

استغاثہ نے جارجیا میں 2020 کے انتخابات پلٹنے کے لیے ٹرمپ کی کوششوں پرثبوت پیش کیے۔

اس کے علاوہ سماعت میں  ٹرمپ کے 18 اتحادیوں پربھی جارجیا میں 2020 کے انتخابات میں مداخلت کی فردجرم عائدکی گئی۔

خیال رہےکہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف یہ چوتھا مجرمانہ مقدمہ ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.