رمضان میں میگنیشیم سے بھرپور غذائیں کھائیں

214

میگنیشیم کا شمار ان منرلز میں کیا جاتا ہے جو انسانی جسم کےمدافعتی نظام کو صحت مند رکھنے، ہڈیوں کو مضبوط کرنے اور دل کے امراض سے بچانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

پتوں والی سبزیوں میں میگنیشیم بڑی تعداد میں پایا جاتا ہے،  ماہرین پالک کو میگنیشیم کا ایک اہم ذریعہ تسلیم کرتے ہیں ان کے مطابق ایک کپ پکے ہوئے پالک میں 157ملی گرام میگنیشم پایا جاتا ہے۔

 ہرے پتے والی سبزیاں میگنیشیم کے علاوہ وٹامن اے، وٹامن سی، وٹامن کے اور آئرن کے حصول کا ذریعہ بھی سمجھی جاتی ہیں۔

طبی ماہرین کے مطابق جوان مرد اور عورت کو 350ملی گرام سے 430 ملی گرام یومیہ میگنیشیم کی ضرورت ہوتی ہے۔

حاملہ یا وہ عورتیں جو بچوں کو دودھ پلاتی ہیں ان کو 450ملی گرام سے 500ملی گرام تک یومیہ میگنیشیم کی ضرورت ہوتی ہے اور چھوٹے بچوں کے لیے 100 سے 150 ملی گرام تک ضرورت ہوتی ہے۔

ڈارک چاکلیٹ میگنیشنیم حاصل کرنے کا سب سے آسان ذریعہ ہے۔ ایک اونس ڈارک چاکلیٹ میں 64ملی گرام میگنیشیم کی مقدار موجود ہوتی ہے۔

برطانیہ کی یونیورسٹی آف ایڈن برگ اور کیمبرج یونیورسٹی کے تحقیق کاروں کے نتائج کے مطابق میگنیشیم ایک ایساعنصر ہے جو ڈارک چاکلیٹ، میں خاصی مقدار میں موجود ہوتا ہے۔

کیلا میں بھی میگنیشیم کی خاصی مقدار پائی جاتی ہے ایک بڑا کیلا37ملی گرام میگنیشیم سے بھرپور ہوتا ہے ایک کیلے میں سیب کی نسبت 4گنا زیادہ پروٹین ، دوگنا زیادہ کاربو ہائیڈریٹس، تین گنا زیادہ فاسفورس ، پانچ گنا زیادہ وٹامن A اور آئرن اور دوگنا زیادہ دوسرے وٹامنز اور معدنیات شامل ہوتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.