رحیم یار خان : شادی کے اگلے ہی دن شوہر دلہن کیخلاف تھانے پہنچ گیا

119

رحیم یارخان  میں شادی کے اگلے دن ہی شوہر نے دلہن اور اپنے سسرالیوں کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔

پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ لیاقت پور میں پیش آیا، جہان دلہن شادی کے اگلے ہی روز دلہے سے فراڈ کرکے بھاگ گئی۔

پولیس کے مطابق دلہے کی جانب سے لیاقت پور میں مقدمہ دلہن، اس کے بھائی اور نکاح خواں کےخلاف درج کروایا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقدمے میں شوہر کی جانب سے الزام لگایا گیا ہے کہ دلہن ماں کی بیماری کا کہہ کر 5 لاکھ روپے نقد اور زیورات لےگئی۔

پولیس کے مطابق خاتون کے گھر پر تالا لگا ہوا ہے، جب کہ خاتون اور اس کے ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.