دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کا گھر اندر سے کیسا ہے؟

104

ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک دنیا کے امیر ترین شخص ہیں، تو یہ تصور کیا جا سکتا ہے کہ ان کا گھر بھی بہت شاندار ہوگا۔

مگر کیا واقعی یہ خیال درست ہے؟

اس کا جواب ایلون مسک کی سوانح حیات لکھنے والے ایک مصنف والٹر اساکسون نے دیا ہے۔

ایکس (ٹوئٹر کا نیا نام) پر اپنی ایک پوسٹ میں والٹر اساکسون نے ایلون مسک کے گھر کے اندرونی حصے کی ایک تصویر شیئر کی۔

انہوں نے لکھا کہ ‘ 2020 میں ایلون مسک نے اپنے تمام 5 گھروں کو فروخت کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور ٹیکساس کے علاقے Boca Chica میں 2 بیڈ رومز پر مشتمل گھر میں رہائش اختیار کرلی، جہاں ہم ملتے تھے’۔

انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی کتاب میں وضاحت کر یں گے کہ آخر ایلون مسک نے اپنے تمام گھر کیوں فروخت کیے۔

یہ کتاب 12 ستمبر 2023 کو شائع کی جا رہی ہے۔

خیال رہے کہ ایلون مسک نے مئی 2020 میں اعلان کیا تھا کہ وہ اپنے تمام گھر اور بیشتر اثاثوں کو فروخت کردیں گے تاکہ مریخ میں انسانی کالونی کے لیے سرمایہ کاری کرسکیں اور وہ زمین پر اپنے لیے کوئی گھر نہیں رکھیں گے۔

اس وقت سے وہ 50 ہزار ڈالرز کے ایک چھوٹے سے گھر میں مقیم ہیں جس کو انہوں نے اپنی کمپنی سپیس ایکس سے ہی لیا ہے۔

یہ گھر باہر سے ایسا ہے / فوٹو بشکریہ Jorge Ramirez 9:44

مصنف کی شیئر کردہ تصویر میں ایلون مسک کے گھر کا کچن اور نشست گاہ کو دیکھا جا سکتا ہے۔

اس تصویر میں میز پر ایک تلوار، راکٹ کی شکل کی کوئی چیز اور مختلف گیمز نظر آرہی ہیں۔

اسی طرح دیوار پر ایک میگزین کا پوسٹر بھی لگا ہے جس میں ایک بہت بڑا سپیس شپ بنا ہوا ہے، جو ایلون مسک کے اسٹار شپ راکٹ کے منصوبے کا عکاس لگتا ہے۔

سٹار شپ کو ایلون مسک مریخ پر لوگوں کو پہنچانے کے لیے استعمال کرنے کے خواہشمند ہیں۔

کچھ رپورٹس کے مطابق ایلون مسک ٹیکساس میں ایک اور گھر تعمیر کرا رہے ہیں۔

اس قصبے کو Snailbrook کا نام دیے جانے کا امکان ہے جبکہ اس میں ایک سکول بھی تعمیر کیا جائے گا۔

اس جگہ ایلون مسک اپنی رہائش کے لیے بھی ایک عمارت تعمیر کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.