دریائے ستلج میں ہیڈ اسلام کے مقام پر پانی کی سطح میں اضافہ، امدادی کیمپس قائم

59

بہاولنگر: دریائے ستلج میں ہیڈ اسلام کے مقام پر پانی کی سطح میں اضافہ ہوگیا ہے جس کے پیش نظر متعدد مقامات پر ریلیف کیمپس قائم کر دیئے گئے ہیں۔

83 ہزار کیوسک کا ریلہ ہیڈ سلیمانکی سے ہیڈ اسلام کی طرف بڑھ رہا ہے جس کے باعث درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔

ممکنہ سیلاب کے پیشِ نظر متاثرین کے انخلاء کے لیے بہاولنگر، چشتیاں اور سلیمانکی کے متعدد مقامات پر ریلیف کیمپس قائم کر دیئے گئے ہیں، فوجی دستے اضافی ساز و سامان کے ساتھ مختلف مقامات پر موجود ہیں۔

دوسری جانب دریائے ستلج میں بھوکاں پتن کے مقام پر پانی کی سطح مسلسل بلند ہو رہی ہے، ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر پانی کی آمد اور اخراج 65480 کیوسک ہے، پانی کے بڑے ریلے سے چک چاویکا ،چک موہاڑی اور راجیکا کے علاقوں میں قائم حفاظتی بند ٹوٹ گئے ہیں۔

تیز پانی کے بہاؤ سے بند ٹوٹنے سے سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں اور متعدد رہائشی مکان زیر آب آ گئے ہیں، علاقہ مکین اپنی مدد آپ کے تحت محفوظ مقامات پر منتقل ہونے پر مجبور ہیں۔

ادھر پاکپتن میں پانی کے بہاؤ میں تیزی کے باعث دریا کی بیلٹ میں آباد ہزاروں ایکٹر پر کاشت فصلوں میں سیلابی پانی داخل ہو گیا جس سے فصلوں شدید نقصان پہنچا ہے، ریسکیو ٹیمیں مکینوں اور ان کے مویشوں کو ریلیف کیمپوں اور محفوظ مقامات پر منتقل کرنے میں مصروف ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.