خلا سے لی گئی دنیا کے بلند ترین پہاڑ کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر
دبئی : متحدہ عرب امارات کے خلا باز نے خلا سے دنیا کے بلند ترین پہاڑ ایورسٹ کی تصاویر شیئر کر دیں۔
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے خلا باز سلطان النیادی، اس وقت بین الاقوامی خلائی سٹیشن (آئی ایس ایس) کے لئے 6 ماہ کے خلائی مشن پر ہیں، انہوں نے خلا سے ہمالیہ کا ایک حیرت انگیز نظارہ شیئر کیا ہے۔
انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر برف پوش ہمالیہ کے پہاڑ کی تصاویر پوسٹ کیں ہیں، ان کی جانب سے شیئر کی گئی ان تصاویر میں ہمالیہ کے پہاڑوں کو دیکھا جاسکتا ہے جن کے اوپر بادل موجود ہیں۔
خلا باز نے اپنی تصاویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’خلا سے ہمالیہ کا منظر‘ ایورسٹ چوٹی کا گھر، زمین پر سطح سمندر سے سب سے اونچا مقام، یہ پہاڑ ہمارے سیارے کی بھرپور فطرت کے نمایاں نشانات میں سے ایک ہیں۔‘
سلطان النیادی کی ان تصاویر کو سوشل میڈیا صارفین خوب پسند کر رہے ہیں۔