حکومت کو عوام پر ترس آگیا

64

اسلام آباد:  حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے کمی کا اعلان کردیا۔

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے آئندہ پندرہ روز کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے پریس کانفرنس کی اور بتایا کہ حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کیا ہے، جس کا اطلاق 15 جولائی کی رات بارہ بجے سے 1 اگست تک ہوگا۔

پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں

انہوں نے کہا کہ پیٹرول فی لیٹر 9 روپے کمی سے 253 روپے فی لیٹر ہوجائے گا جبکہ حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 7 روپے کمی کی ہے جس کے بعد قیمت 253 روپے 50 پیسے ہوجائے گی۔

مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتیں برقرار

اسحاق ڈار نے بتایا کہ لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتیں برقرار رہیں گی۔

وزیرخزانہ نے مزید بتایا کہ آئی ایم ایف قرض، سعودی عرب اور یو اے ای کی جانب سے رقم ملنے کے بعد پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری آئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.