حکومت نے رمضان المبارک میں صوبہ پنجاب کے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے اہم اقدامات شروع کر دیے– سیکر ٹری جواد اکرم

162

لاہور …… محکمہ اوقاف و مذہبی امور کے سیکر ٹری جواد اکرم نے منڈی بہاؤالدین میں لگائے گئے رمضان بازاروں کا وزٹ کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ ضلعی انتظامیہ کے افسران بھی موجود تھے۔اس موقع پر انہوں نے کہا ہے کہ حکومت نے رمضان المبارک میں صوبہ پنجاب کے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے اہم اقدامات پر عمل در آمد شروع کر دیا ہے۔ رمضان المبارک کے دوران عام آدمی کو ریلیف کی فراہمی حکومت کااہم ا مشن ہے، ان مقا صد کیلئے ہر قسم کے ضروری ا قدامات کو عمل میں لایا جائے گا۔ ایسے تمام ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کا موقع پر سخت احتساب کرنا ہو گا جو اس مبارک مہینے کے تقدس کو پامال کرنے کی کوشش کریں گے۔

رمضان المبارک کے دوران صوبے کے عوام کو تقریباً8ارب روپے کا رمضان پیکیج دیا جا رہا ہے۔ صوبہ بھر میں 317 رمضان بازار لگائے گئے ہیں جن میں سے لاہور میں 32، فیصل آباد میں 19، راولپنڈی اور گوجرانوالہ میں 16، 16 اور قصور اور بہاولپور میں 12، 12 رمضان بازار لگائے گئے ہیں۔یہ بازار 20 رمضان کے بعد عید بازار کے طور پر بھی کام کریں گے۔رمضان بازاروں میں 10 کلو آٹے کا تھیلا مارکیٹ سے 100 روپے کم نرخ پر دستیاب ہے جبکہ چینی مارکیٹ سے 10 روپے فی کلو کم نرخ پر فراہم کی جارہی ہے۔ رمضان بازاروں میں 13 اشیائے خورد و نوش گزشتہ۔ رمضان بازاروں میں برس کے ریٹ پر دستیاب ہیں۔ چکن فی کلو 10 روپے کم اور انڈے فی درجن 5 روپے کم نرخ پر دستیاب ہے۔  عوام کو ریلیف صرف رمضان بازاروں کی حد تک نہیں دیا جا رہا بلکہ مہنگائی پر قابو پانے کے لئے بھی ہر ضلع کی سطح پر ٹیمیں متحرک کردار ادا کر رہی ہیں۔ ذخیرہ اندوزوں کے خفیہ گوداموں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ بالخصوص چینی کی ذخیرہ اندوزی پر پنجاب حکومت کی پالیسی زیرو ٹالرنس کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمامسرکاری محکموں افسران و اہلکاران رمضان بازاروں کے انعقاد میں اپنا اپنا مثبت کردار ادا کریں۔

اگر اس دوران کسی قسم کی کوتاہی سامنے آئیں تو سخت باز پرس ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ ادارے ا ن رمضان بازاروں میں اپنے فرائض کے لئے میدان عمل میں آجائیں اور باقاعدگی سے تمام دکانداروں کے باٹوں کے اوزان و پیمائش پر سختی سے چیکنگ کا عمل شروع کریں جہاں کہیں اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی بے ایمانی پائی جائے تو متعلقہ دکاندار کے خلاف موقع پر فوری قانونی چارہ جوئی کی جائے۔ رمضان بازاروں میں سکیورٹی کے بہترین انتظامات کئے جائیں۔ اشیائے ضروریہ کی وافر مقدار میں دستیابی یقینی بنائی جائے اور کسی چیز کی قلت کی شکایت پیدا نہیں ہونی چاہیئے۔ رمضان بازاروں اور عام مارکیٹوں میں اشیائے ضروریہ، پھلوں، سبزیوں اور دالوں کی قیمتیں نمایاں طور پر آویزاں ہوں۔گرمی کے پیش نظر رمضان بازاروں میں خرایداروں کی سہولت کیلئے بہترین انتظامات کئے جائیں  اور پارکنگ کا بھی مناسب انتظام کیا جائے۔جواد اکرم نے تمام سٹالز پر رکھی گئی سبزیوں پھلوں اور دیگر اشیاء کے کوالٹی کو چیک بھی کیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.