جناح ہاؤس مقدمے کی تفتیش میں عمران خان قصور وار، گرفتاری درکار ہے: سپیشل پراسیکیوٹر

83

لاہور : اسپیشل پراسیکیوٹر فرہاد علی شاہ  کا کہنا ہے کہ جناح ہاؤس مقدمے کی تفتیش میں چیئرمین پی ٹی آئی قصور وار قرار پائے گئے ہیں۔

لاہور میں  میڈیا سے گفتگو کے دوران سپیشل پراسیکیوٹر فرہاد علی شاہ نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی حد تک تفتیش مکمل کرلی گئی ہے، جناح ہاؤس مقدمے کی تفتیش میں چیئرمین پی ٹی آئی قصور وار قرار پائے گئے  ہیں۔

سپیشل پراسیکیوٹر فرہاد علی شاہ نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف ثبوت اکٹھے کرلیے گئے ہیں، وہ تمام کیسز میں گناہ گار ہیں۔

سپیشل پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو اعانت جرم میں چارج کیا جا رہا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار نہ کیا گیا تو ثبوت صفحہ مثل پر لانے میں رکاوٹ ہو گی لہٰذا چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کیا جائے یہ ضمانت کا کیس ہی نہیں ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.