جسٹس ملک شہزاد احمد نے قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا حلف اٹھالیا

267

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے  سعودی عرب روانہ ہوگئے۔

 جسٹس محمد امیر بھٹی کی فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانگی پر  سینیئر ترین جج جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے بطور قائم  مقام چیف جسٹس ہائی کورٹ حلف اٹھالیا ہے۔

لاہور ہائی کورٹ کےجسٹس شجاعت علی خان نے قائم مقام چیف جسٹس سےحلف لیا۔

قائم مقام چیف جسٹس کی تقریب حلف برداری میں ہائی کورٹ کے ججز  اور  وکلا رہنماؤں نے شرکت کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.