تحفظ سنٹر قصور بنا مظلوم خواجہ سرا کی آواز، مغوی سونوپولیس مقابلہ کے بعد بازیاب،4ملزمان گرفتار

113

قصور۔ تحفظ سنٹر میں مغوی سونو کے اغوا کی درخواست پر تھانہ اے ڈویژن پولیس کی کامیاب کاروائی

قصور۔ کوٹرادھاکشن کے علاقہ سے مغوی سونو کو ملزمان کیساتھ سخت پولیس مقابلہ کے بعد بازیاب کروا لیا گیا

قصور۔ 4 ملزمان نے چند روز قبل تھانہ اے ڈویژن کے علاقہ سے خواجہ سرا سونو کو اغوا کر لیا تھا

قصور۔ دو گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر ایس ایچ او افتخار جوئیہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کوٹرادھاکشن کے علاقہ میں ریڈ کیا

قصور۔ ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر سیدھی فائرنگ شروع کر دی، پولیس پارٹی نے بمشکل اپنی جانیں بچائیں

قصور۔ پولیس پارٹی نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے شدید فائرنگ میں 2 ملزمان کو گرفتار کر کے مغوی خواجہ سرا سونو کو بازیاب کروا لیا

قصور۔ ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو نے بہادری کا مظاہرہ کرنے پر پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے نقد انعام کا اعلان کیا ہے

قصور۔ ٹرانسجینڈرز کمیونٹی کا تحفظ سنٹر کے قیام کے بعد پولیس کے فوری ریسپونڈ پر آئی جی پنجاب اور ڈی پی او قصور سے اظہار تشکر

Leave A Reply

Your email address will not be published.