بھارت سے شکست، پاکستان پہلی مرتبہ ایشین چیمپئنز ٹرافی میں سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر

80

ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی میں پاکستان راؤنڈ رابن کے آخری میچ میں میزبان بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا۔

چنئی میں ہونے والے میچ میں بھارتی ٹیم چھائی رہی۔ 15 ویں منٹ میں بھارت کو پنالٹی کارنر ملا جس کو ہرمن پریت سنگھ نے گول میں تبدیل کیا۔

23 ویں منٹ میں ہرمن پریت نے دوسرا گول سکور کرکے بھارت کو 0-2 کی برتری دلاعی۔ تیسرے کوارٹر میں جگراج سنگھ پنالٹی کارنر کو گول میں تبدیل کیا یوں 31 ویں منٹ میں کھیل کا اسکور بھارت کے حق میں0-3 ہوا۔

55 ویں منٹ میں آکاش دیپ سنگھ نے چوتھا گول اسکور کیا اور یوں 0-4 کی شکست کے ساتھ ساتھ پاکستان ایونٹ میں پہلی مرتبہ سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا۔

پاکستان ٹیم کے پانچ میچز میں پانچ پوائنٹس رہے۔ جاپان اور جنوبی کوریا کے بھی 5، 5 پوائنٹس تھے مگر پاکستان منفی 5 کے گول فرق کی وجہ سے ٹاپ فور میں نہ آسکا۔

یہ ایشین چیمپئنز ٹرافی کا ساتواں ایڈیشن ہے، پاکستان نے ابتدائی پانچ ایڈیشن میں ہر بار فائنل کھیلا جبکہ 2021 میں اس نے سیمی فائنل کھیلا تھا۔ 2023 کی سیمی فائنل لائن اپ پاکستان کے بغیر رہے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.