بھارتی ریاست اترپردیش کی کیمیکل فیکٹری میں دھماکے سے 8 افراد ہلاک
بھارتی ریاست اترپردیش کی کیمیکل فیکٹری میں دھماکے سے 8 افراد ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ اترپردیش کے ضلع ہاپور میں پیش آیا جہاں ایک کیمیکل بنانے والی فیکٹری میں بوائلر دھماکے سے پھٹ گیا۔
پولیس کے مطابق دھماکے میں 8 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوئے،کچھ زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے، جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافےکا خدشہ ہے۔
پولیس کا کہنا ہےکہ فیکٹری میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں، دھماکے سے متعلق تحقیقات بھی کی جا رہی ہیں۔