بلوچستان: ایف سی کمپاؤنڈ مسلم باغ میں سکیورٹی فورسزکا کلیئرنس آپریشن مکمل، تمام 6 دہشتگرد ہلاک

631

بلوچستان میں ایف سی کمپاؤنڈ مسلم باغ میں سکیورٹی فورسز نےکلیئرنس آپریشن مکمل کرلیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کلیئرنس آپریشن 12مئی کی شام دہشت گردوں کے ابتدائی حملےکو پسپا کرنےکے بعد شروع ہوا تھا، آپریشن میں 6 دہشت گرد ہلاک اور ایک شہری سمیت7 جوان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کلیئرنس آپریشن میں کمپاؤنڈ میں موجود تمام 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا، پیچیدہ کلیئرنس آپریشن میں یرغمالیوں کوبحفاظت بچانا شامل تھا، کلیئرنس آپریشن میں ایک رہائشی عمارت سے 3 خاندانوں کو بچانا بھی شامل تھا، دہشت گردوں نے اپنے خوفناک حملے سے بچوں کو بھی نہیں بخشا۔

آپریشن میں ایک شہری سمیت 7 جوان شہید ہوگئے جب کہ ایک خاتون سمیت 6 افراد زخمی ہوئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.