برطانیہ نے اچانک ویزہ کی فیسیں بڑھا دیں

53

لندن : برطانوی وزیر اعظم رشی سونک نے ویزہ فیسوں میں اچانک 20 فیصد اضافہ کردیا ہے ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی وزیر اعظم رشی سونک کاکہنا ہے کہ فیسوں کا اطلاق وزٹ ویزہ، ورک پرمٹ اور سٹوڈنٹس ویزہ سمیت تمام اقسام کے ویزوں پرہوگا ۔

انہوں نے امیگرینٹس کیلئے ہیلتھ سرچارج میں بھی اضافے کا اعلان کیا جبکہ ہیلتھ سرچارج کی رقم 624 پاؤنڈ سے بڑھا کر 1 ہزار 35 پاؤنڈز سالانہ کردی گئی ہے ۔

برطانوی وزیر اعظم رشی سونک کاکہنا ہے کہ طلبا اور بچوں کیلئے رعایتی ہیلتھ سرچارج 776 پاؤنڈز سالانہ ہوں گے ، ویزا فیس سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کیلئے استعمال ہوگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.