مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ملازمت کی درخواست ارسال کرنے والے ایک صارف نے دلچسپ و مزاحیہ غلطی کی جسے سوشل میڈیا صارفین خوب انجوائے کر رہے ہیں۔
ڈیوڈ برائن کوئین نامی صارف نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنی غلطی سے کی ہوئی ای۔ میل کا اسکرین شارٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے نوکری کے لیے غلطی سے سی وی کی بجائے اسٹیو جابز کے لباس میں ملبوس کتے کی تصویر بھیج دی تھی۔
انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ’جاب فولڈر میں کچھ بھی محفوظ کرتے وقت محتاط رہیں‘۔
ٹوئٹر صارفین نے اس پوسٹ کو خوب دلچسپ پایا، اب تک ان کی اس ٹوئٹ کو تقریباً ڈھائی لاکھ صارفین پسند اور تقریباً سولہ ہزار ری ٹوئٹ کر چکے ہیں۔
واضح رہے کہ آنجہانی اسٹیو جابز موبائل و کمپیوٹر ٹیکنالوجی کی دنیا کی سب سے معتبر کمپنی کا اعزاز رکھنے والی ’ایپل‘ کے خالق ہیں۔