این ٹی ڈی سی افسر کی واپڈا کے 61 ویں سینئر مینجمنٹ کورس میں پہلی پوزیشن

191

این ٹی ڈی سی ہیڈ کوارٹر، واپڈا ہاو¿س لاہور (20 دسمبر 2023) نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی لمیٹڈ (این ٹی ڈی سی) کے ایک افسر نے واپڈا ایڈمنسٹریٹو سٹاف کالج اسلام آباد میں منعقدہ 61 ویں سینئر مینجمنٹ کورس میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔

واپڈا، بجلی پیدا کرنے والی، ترسیل کرنے والی اور تقسیم کار سرکاری کمپنیوں کے گریڈ 19 کے 28 افسران نے 11 ہفتوں پر مشتمل سینئر مینجمنٹ کورس میں حصہ لیا، جو اگلے گریڈ میں ترقی کےلئے ایک لازمی کورس ہے۔ کورس میں شریک افسران میں سے این ٹی ڈی سی کے منیجر (لرننگ اینڈ ڈویلپمنٹ) ایچ آر ڈاکٹر محمد سعود اختر نے کورس میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ منیجنگ ڈائریکٹر این ٹی ڈی سی، انجینئر ڈاکٹر رانا عبدالجبار خان نے ڈاکٹر محمد سعود اختر کی شاندار کامیابی کو سراہا اور ان کو مبارکباد دی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.