ایمرجنگ ایشیا کپ جیتنے کے بعد شاہینز کے کپتان حارث کا بابراعظم کیلئے خصوصی پیغام

80

ایمرجنگ ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت اے کو شکست دینے والی پاکستان شاہینز کے ٹیم نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا ہے۔

سری لنکا کے شہر کولمبو میں کھیلے گئے ایمرجنگ ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 128 رنز سے شکست دیکر ٹائٹل کا کامیاب دفاع کیا۔

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایمرجنگ ایشیا کپ جیتنے والی پوری ٹیم کو مبارکباد بھی دی گئی

پاکستان شاہینز کے کپتان اور وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث نے بھی سوشل میڈیا پر دو تصویروں کے ساتھ ایک کیپشن تحریر کیا ہے۔

محمد حارث نے لکھا کہ ناقابل فراموش ٹیم ورک کے نتیجے میں ہم ایمرجنگ ایشیا کپ کے چیمپئن بنے لیکن یہاں نمبر ون کپتان بابر اعظم کا خاص طور پر ذکر کرنا ضروری ہے جنہوں نے میچ سے پہلے ہمیں مفید مشورے دیے، چلیں اب اس مزیدار فتح کا جشن منائیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.