ایف آئی اے نے عمران خان کے وکیل خواجہ حارث کو بھی آج طلب کرلیا

65

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم سرکل نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے وکیل خواجہ حارث کو طلب کرلیا۔

ایف آئی اے نے خواجہ حارث کو طلبی کا نوٹس جاری کیا اور انہیں کل دوپہر2 بجے طلب کیا گیا ہے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپ کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر انکوائری شروع ہوئی ہے۔

نوٹس کے متن کے مطابق پیش نہ ہونے کی صورت میں سمجھا جائےگا آپ کے پاس اپنے دفاع میں کہنےکو کچھ نہیں۔

خیال رہے کہ خواجہ حارث سے پہلے عمران خان کے وکیل نعیم پنجوتھا کو بھی طلب کیا گیا تھا اور ان سے 8 گھنٹے تفتیش کی گئی۔

نعیم پنجوتھا نے جج ہمایوں دلاور سےمنسوب جعلی سوشل میڈیا اسکرین شارٹ عدالت میں پیش کیے تھے اور ایف آئی اے کی انکوائری میں اسکرین شاٹ جعلی ثابت ہوئے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.