ایشیا کپ کا وینیو تبدیل ہوا تو بنگلادیش پہلی چوائس ہو گا، صدر نظم الحسن
ایشیا کپ کے حوالے سے بنگلا دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے صدر نظم الحسن کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ کا وینیو تبدیل ہوا تو بنگلادیش پہلی چوائس ہو گا۔
ایک بیان میں بی سی بی کے صدر نظم الحسن نے کہا کہ سری لنکا اس وقت مشکل وقت سے گزر رہا ہے، سری لنکا بورڈ بھی ان حالات میں اچھی پوزیشن میں نہیں۔
نظم الحسن کا کہنا تھا کہ وینیو کی تبدیلی سے متعلق پوچھنے کا یہ مناسب وقت نہیں، وقت کے ساتھ صورتحال واضح ہو جائے گی۔
خیال رہے کہ ایشیا کپ 27 اگست سے سری لنکا میں شیڈولڈ ہے۔