‘اہم عہدوں کی بندربانٹ’:آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کے چھٹی پر جاتے ہی40 پولیس افسران کے تبادلے

127

آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کے چھٹی پر جاتے ہی 10 دن میں 40 پولیس افسران کے تبادلے کردیے گئے۔

آئی جی کی چھٹی ختم ہونے سے پہلے تبادلوں میں تیزی آگئی۔ کئی آر پی اوز، ڈی پی اوز اور ایس پیز کے تقرر اور تبادلے بھی کیے گئے۔

قائم مقام آئی جی کنور شاہ رخ کے حکم پر 4 روز میں 36 اعلیٰ افسران کے تقرر و تبادلے ہوئے۔

ذرائع کے مطابق قائم مقام آئی جی نے تبادلے وزير اعلیٰ آفس کے احکامات پر کیے جبکہ آئی جی فیصل شاہکار تقرر و تبادلوں کیلئے سیاسی دباؤ میں نہیں آئے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق ایڈیشنل آئی جی انٹرنل اکاؤنٹیبلیٹی سلطان احمد چوہدری کو ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ اور آر پی او ملتان رفعت مختار راجہ کو ایڈیشنل آئی جی لاجسٹک تعینات کیا گیا ہے۔

آر پی او ساہیوال طیب حفیظ چیمہ کو ڈی آئی جی ایلیٹ فورس جبکہ ڈی آئی جی ایلیٹ فورس مرزا فاران بیگ کو آر پی او ساہیوال تعینات کر دیا گیا ہے۔

ڈاکٹر معین مسعود کو آر پی او ملتان اور ڈی آئی جی پٹرولنگ پولیس سرفراز احمد فلکی کو آر پی او فیصل آباد تعینات کیا گیا ہے۔

سیدامین بخاری کو ڈی آئی جی اکاؤنٹیبلیٹی برانچ اور صادق علی کو ڈی آئی جی ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ تعینات کیا گیا ہے۔

سی پی او فیصل آباد عمر سعید ملک کو ہٹا کر ان کی جگہ ڈی پی او ننکانہ سید خالد محمود ہمدانی کو سی پی او فیصل آباد تعینات کیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.