اپنی مرضی کا فیشن کرکے نکلوں تو’ لاہور‘ مجھے قتل کردے: عفت عمر

84

پاکستان کی سینئر  اداکارہ عفت عمر  نے عرفی جاوید کے فیشن سینس پر  بات کرتے ہوئے کہا کہ  میں اگر  اپنی مرضی کا فیشن کر کے نکلوں تو’ لاہور‘ مجھے قتل کر دے۔

عفت عمر حال ہی میں ایک شو میں شریک ہوئی تھیں جس دوران میزبان محسن حیدر نے ان سے بھارتی ماڈل عرفی جاوید کے فیشن سینس سے متعلق سوال کیا؟

میزبان کے سوال پر  عفت عمر  کا کہنا تھا کہ عرفی کا فیشن ان کی اپنی مرضی ہے لیکن یہ میرے طرز کا فیشن نہیں ہے اس لیے میں اس فیشن کو نہیں قبول کروں گی لیکن میں ان کے فیشن سینس کی برائی بھی کیوں کروں؟

اداکارہ کا کہنا تھا کہ  فیشن کیلئے کوئی بھی باؤنڈری عام انسان منتخب نہیں کر سکتا، کوئی بھی انسان فیشن کیلئے صحیح اور غلط ہونے کا دعویٰ نہیں کر سکتا ۔

عفت عمر کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر میں اپنی مرضی کے مطابق فیشن شروع کردوں تو لاہور قتل کردے لاہور پر پینٹ پھر جائے پھر، اگر آپ اپنی تیاری پر مطمئن ہیں تو آپ خوش رہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.